رباط(اے ون نیوز)مراکش کی تاریخ کے قیامت خیز زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے.
تفصیلات کے مطابق مراکش میں رات 11 بجے آنے والے تباہ کن زلزلے نے ہر شے ملیا لیٹ کر دی ہے،اب تک کی اطلاعات کے مطابق 1037سے زاید افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں،ہزاروں افراد ملبے تلے بھی دبے ہوئے ہیں،ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں.
Moment of building collapse at Morocco after massive earthquake. Prayers for the people of #Morocco 🇲🇦 pic.twitter.com/3J6TfCnvgQ
— Allah Islam Quran (@AllahGreatQuran) September 9, 2023
دوسری طرف امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش سے 44 میل دور جنوب مغرب تھا اور گہرائی زیر زمین 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے آیا، زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ طاہر کیاجارہاہے ۔
خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے سے 329 زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ زیادہ تر جانی و مالی نقصان صوبائی علاقوں میں زلزلے کے مرکز کے قریب ہوا۔
Horrific moment of collapse caught on security camera💔 #Morocco #earthquake #moroccoearthquake #deprem #زلزال #زلزال_المغرب #fas #fas_depremi #morocco #maroc #earthquake pic.twitter.com/cpS0FtBs6L
— Muhammad Arif Khan (@M_Arif61) September 9, 2023
مراکش کی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور طبی مراکز میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے خون کے عطیات کی اپیل جاری کی ہے۔
مقامی آفیسر کا بتانا ہے کہ زلزلے سے زیادہ نقصان پہاڑی علاقوں میں ہوا جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے .
رپورٹس کے مطابق تازہ زلزلے کو مملکت کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا گیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں۔
📸🌍 Cameras reveal the extent of the earthquake's damage in #Morocco. The aftermath is both astonishing and heart-wrenching. 💔 #EarthquakeDamage #MoroccoQuake #Earthquake #Seisme #زلزال_المغرب #المغرب #زلزال_مراكش #زلزال_المغرب #زلزال #Morocco #deprem pic.twitter.com/nVElY1FBa1
— ᴀᴇsᴛʜᴇᴛɪc 🌼 (@aestheticGaly) September 9, 2023
عرب میڈیا کے مطابق زلزلے کے مرکز کے قریب ترین بڑے شہر کے رہائشیوں نے بتایا کہ پرانے شہر میں کچھ عمارتیں منہدم ہوگئیں ، یہ علاقہ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی فہرست میں شامل ہے۔
دوسری جانب مراکش کے ہمسایہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مراکش کی فوج نے آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔