اہم خبریںتازہ ترینکھیل

رونالڈو نے مراکش کے زلزلہ متاثرین کی مدد کر کے دنیا کے دل جیت لئے

جدہ(اے ون نیوز)اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا۔

مراکش میں جمعےکی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2100 تک پہنچ گئی ہے۔

زلزلے سے زخمیوں کی تعداد 2059 ہے۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا اور مراکش شہر میں رونالڈو کا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کوپناہ فراہم کر رہا ہے۔

رونالڈو کا ہوٹل 4 اسٹار ہے جس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ کی سہولیات بھی موجود ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button