اوکاڑہ(اے ون نیوز)اوکاڑہ میں 16 سالہ لڑکے نے اپنے باپ کے قاتل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور میں16 سال کے لڑکے نے مخالف پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم قتل کے بعد جائے وقوعہ پر آوازیں لگاتا رہا کہ باپ کے قتل کا بدلہ لے لیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا والد ظفر اقبال 2021 میں قتل ہوا تھا جس کا بدلہ اس کے 16 سالہ بیٹے نے لیا۔