کراچی(اے ون نیوز)پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر،کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی بے قدری جاری.
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے کی کمی،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 296 روپے 85 پیسے پر پہنچ گئی.
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 297 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ مین ڈالر کی قدر میں 1 روپے کی کمی.
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے کی حد پر پہنچ گیا،گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 298 روپے پر بند ہوا تھا.