اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

ن لیگ چابی پر چلنے والا کھلونا نہ بنے سیاسی جماعت بنے

لاہور(اے ون نیوز)جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کا خواجہ سعد رفیق کے ٹویٹ پر ردعمل.

حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ن لیگ چابی پر چلنے والا کھلونا نہ بنے سیاسی جماعت بنے، خواجہ سعد رفیق پی پی کو نہیں لندن بیٹھی قیادت کو مشورہ دیں ،پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آئی.

انہوں نے کہا ڈیل کرکے باہر جانے والے شہیدوں کی جماعت کو طعنے دیں، خدا کی قدرت ہے ، اگر بینظیر شہید اور صدر زرداری سہارا نہ دیتے تو ن لیگ تو ختم ہو چکی تھی ،اپنی فطرت کے مطابق ن لیگ اب اپنی محسن جماعت کو ڈس رہی ہے،ہلکے سے دباؤ پر کئی کئی سال سیاست سے توبہ کرنے والے ہمیں سیاست نے سکھائیں.

حسن مرتضی نے مزید کہاخواجہ سعد رفیق بہکی بہکی باتیں چھوڑیں حقائق کا سامنا کریں ،ن لیگ سندھ میں ایک بار پھر اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لے، پہلے بھی مسترد شدہ ٹولے کے اتحاد میں ن لیگ رسوا ہی ہوئی تھی ، اب بھی یہ سب زیرو پلس زیرو پلس زیرو ہیں ، جیالے اب پنجاب میں ن لیگ کی دوڑیں لگوائیں گے.

انہوں نے مزید کہاتحریک انصاف اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں ، نئے لاڈلے کہ جگہ پرانے لاڈلے نے لے لی ،پی پی پی نے پرانے لاڈلے کا مقابلہ کیا نئے کو گھر بھیجا ،اب پرانا لاڈلا آئے ، یہ گھوڑا اور یہ گھوڑے کا میدان .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button