اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

آن لائن گیم کا اثر،چیچہ وطنی کےبچے نے ٹاسک مکمل کرنے کےلئے ایسی حرکت کر ڈالی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

محمد نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آن لائن گیم کے شوق نے 15 سالہ بچے کو گھر سے بھاگنے اور چوری کرنے پر مجبور کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نئی نسل کی مار دھاڑ پر مشتمل آن لائن گیم کے برے اثرات دیہات میں بھی پہنچ گئے۔ 15 سالہ بچے کو گیم میں پہلے چیچہ وطنی پھر اسلام آباد اکیلے جانے کا ٹاسک ملا جس پر اس نے گھر والوں کی جمع پونجی کے 65 ہزار روپے چرائے اور اکیلا بھاگ نکلا۔ والد کو علم ہوا تو مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے نے تھانہ بازار کے مارٹ سے شاپنگ کی اور چیچہ وطنی سے آن لائن گیم کا کاسٹیوم خریدا۔ گیم سے مزید ہدایات ملیں تو بچہ اسلام آباد جانے کیلئے بس پر سوار ہوا۔ نامعلوم وجوہات پر بچے نے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا۔ بچے کی پتوکی میں چیکنگ کے دوران شناخت کر لی گئی جس پر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button