اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

کرکٹ ورلڈ کپ،شاہین انڈیا کب روانہ ہوں گے؟اعلان ہو گیا

لاہور(اے ون نیوز)کرکٹ ورلڈ کپ،شاہین انڈیا کب روانہ ہوں گے؟اعلان ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کیلئے اعلان کردہ پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ویزوں کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ بالآخر حل ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے جس کے بعد قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو بھارتی ویزوں کے اجراء کی تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاسپورٹ وصول کرنے کیلئے ای میل کردی ہے، قومی ٹیم 26 اور 27 کی درمیانی شب کو بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے بروقت ویزوں کا اجراء نہ کرنے پر آئی سی سی کو احتجاج ریکارڈ کرایا تھا جس کے بعد آئی سی سی حکام کی جانب سے بھارتی حکام سے رابطہ کیا گیا۔

ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت سے ٹکرا ئو14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 29 ستمبر اور 3 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف وارم اہ میچز بھی کھیلے گی۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے لیے پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود تعداد میں ویزے جاری کیے جائیں گے۔

اس ضمن میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی کوئی اندازہ نہیں ہے کہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو کتنے ویزے جاری کیے جائیں گے؟ ، وزارتِ خارجہ اور آئی سی سی کے ساتھ مل کر پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی تعداد پر کام جاری ہے ۔ بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین کو ورلڈ کپ کے میچز کے لیے ویزے جاری کر دیے جائیں گے، پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو میگا ایونٹ میں متعدد شہروں کا ویزا جاری کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016ء کی طرح اس ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھی پاکستانی شائقین کو محدود تعداد میں ویزے جاری کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button