لاہور(اے ون نیوز)پنجاب میں آشوب چشم تیزی سے پھیلنے لگا، 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 13,737 نئے مریض رپورٹ ہوئےن36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل تین لاکھ 68 ہزار آٹھ سو دس مریض رپورٹ ہوئے.رواں سال لاہور میں آشوب چشم کے 21,724 مریض رپورٹ ہوئے،
محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 887 نئے مریض سامنے آئے،رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 72,503 رپورٹ ہوئے ،بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 3878 نئے مریض سامنے آئے.
رواں سال ملتان میں آشوب چشم کے کل 14493 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 1208 نئے مریض سامنے آئے،رواں سال فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل 27583 مریض رپورٹ ہوئے.
فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 1721 نئے مریض سامنے آئے،لاہور،رواں سال گوجرانوالہ میں آشوب چشم کے کل 14581 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 219 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے.
آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے، شہری انکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں،تیز دھوپ دھوئیں اور گرد و غبار سے آنکھوں کو بچائیں،آشوب چشم میں مبتلا شخص کے کپڑے اور تولیے وغیرہ علیحدہ رکھیں