کراچی(اے ون نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کاندھی کی سرجری کے بعد والدہ کویاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔
نسیم نے غنودگی کی حالت میں کہا کہ والدہ کی بہت یاد آرہی ہے، ساتھ ہی وہ پوچھتے رہے کہ میری والدہ مجھ پرفخرکرتی ہوں گی؟
Naseem Shah recalling his late mother when he's in pain 💔💔💔💔 #WorldCup2023 #CWC23 pic.twitter.com/7mM5LqooVx
— Farid Khan (@_FaridKhan) October 4, 2023
فاسٹ بولر کی اسپتال کے بستر سے سامنے آنے والی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ نسیم کہتے ہیں میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہیں۔
Alhamdulillah, I'm recovering well. Your prayers and well wishes have been my strength. Thank you all for your support. 🙏 pic.twitter.com/1oQUgU2KdT
— Naseem Shah (@iNaseemShah) October 4, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کے اسٹار بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں نسیم شاہ کے کندھے کی ٹنڈن کی سرجری کر دی گئی ہے، سرجری کے بعد نسیم شاہ 4 سے 6 ہفتے آرام کریں گے اور ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ شروع کر سکیں گے۔