اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا

ملتان(اے ون نیوز) قومی ایئر لائن(پی آئی اے ) کا جدہ سے ملتان پہنچنے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیارے کا ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا اور واقعے کے فوری بعد طیارہ ملتان ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا۔

بوئنگ 777 طیارے کے ساتویں ٹائر کو نقصان پہنچا اب طیارے کا ٹائر لاہور سے ملتان پہنچایا جائے گا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق واقعے کے باعث مدینہ جانے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ٹائر تبدیل کرنے کے بعد پرواز کو مدینہ روانہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button