اہم خبریںتازہ تریندنیا

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری،فلسطینی شہدا کی تعداد سامنے آ گئی

غزہ(اے ون نیوز)اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 232 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد اسرائیل کے غزہ پر جوابی حملے جاری ہیں۔

غزہ حکام کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں 232 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جب کہ 1600 سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں عام فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے محصور غزہ میں دواؤں اور بنیادی ضروری اشیاء کی پہلے ہی قلت ہے اور موجودہ صورت حال میں حالات مزیددگرگوں ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں موجود فلسطینی سفیر احمد الربعی نے جیو نیوز سےگفتگو میں کہا کہ فلسطینی عوام اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، پاکستانی حکومت، فوج اور سیاسی جماعتوں کی حمایت کے شکرگزار ہیں۔

فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ فلسطین اور قبلہ اول آزاد ہوگا۔

خیال رہے کہ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے جاری ہیں جس میں صیہونی فوجیوں سمیت کم ازکم 40 اسرائیلی ہلاک، سیکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیےگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری ونگ نے اسرائیل کے خلاف آپریشن الاقصی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے آج صبح 5 ہزار راکٹ فائر کیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی، غزہ سے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ حملے ہوئے، غزہ سے راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب سمیت پورے اسرائیل میں جنگ کے سائرن گونج اٹھے۔

جواب میں اسرائیل کی جانب سے بھی غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button