اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

آئی ایم ایف کی شرائط ،گیس 100 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری

اسلام آباد (اے ون نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے گیس مہنگی کرنے کی تیاری کر لی۔

ایک طرف پٹرول سستا کر کے عوام کو ریلیف تو دوسری جانب حکومت گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر کے مہنگائی میں پسے عوام پر نیا بم گرانے کی خواہاں ہے۔

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کیلئے سمری تیار کر لی گئی ہے، ای سی سی سے حتمی منظوری کے بعد یکم اکتوبر سے فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا، گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو شارٹ فال 21 ارب تک بڑھ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک گیس کے گردشی قرضہ میں 46 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں اضافے پر تشویش ظاہر کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button