کوئٹہ(اے ون نیوز)بی این پی مینگل کے رہنماوں پر مقدمے کے اندارج کے بعد سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ کیئرٹیکر نہیں بلکہ انڈر ٹیکرحکومت ہے.
سردار اخترجان مینگل نے کہا بی این پی مینگل کے پرامن مظاہرے پر مقدمہ مارشلاء کا دوسرا نام ہے ،مجھے اورمیری پارٹی کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے،انصاف کے لئے کہاں جائیں ؟.
پرامن احتجاج مجھے اور میری پارٹی کے خاتمے کے منصوبے کے خلاف کیا گیا تھا.