لاہور(اے ون نیوز) ن لیگ بلوچستان سے ٹکٹ ہولڈر اور پارٹی عہدیداروں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت
نائب صدر مسلم لیگ ن جلیل احمدخان موسیٰ خیل کی عبدالعلیم خان سے لاہور میں ملاقات، چھوٹے صوبوں کی زیادہ ترقی کے خواہاں ہیں،عبدالعلیم خان کا پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم .
عبدالعلیم خان نے کہا پر امید ہیں استحکام پاکستان پارٹی آئندہ انتخابات میں ہر جگہ بڑی کامیابیاں حاصل کرے گی،پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے بھی اہم شخصیات پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں،عوام ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی روایتی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، مسلم لیگ ن گزشتہ 40 برسوں سے اقتدار میں ہے، عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکے.
صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا عام آدمی کی زندگی کے مسائل میں ان 40 برسوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ،وفاق میں اقتدار کی باریاں لینے والے صوبوں میں بھی تین تین ادوار گزار چکے ہیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی کی ماری عوام متبادل قیادت کی متلاشی ،استحکام پاکستان پارٹی کا منشور ملکی مسائل کے عملی حل کا خاکہ پیش کرتا ہے.
جلیل احمد خان موسیٰ خیل کا ساتھیوں سمیت جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان پر اعتماد کا اظہاربلوچستان میں استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت کو خوش آمدید کہیں گے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، رانا نذیر احمد خان ،نوریز شکوراور میاں خالد محمود بھی موجود تھے.