کوئٹہ(اے ون نیوز)بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پسنی سے اورماڑہ جانے والی فورسز کی 2گاڑیوں پر دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور افسوسناک واقعے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔