تحریک انصاف کی کارکن اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، وہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس ریمانڈ پر تھیں۔کوئٹہ پولیس کے مطابق کیس میں خدیجہ شاہ کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے رہا کردیا گیا ہے۔ خدیجہ شاہ کو 12 دسمبر کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا۔
خدیجہ شاہ کو 6روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنا تھا تاہم پولیس نے ان کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ضمانت پر رہا کر دیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔