سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا،سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے،سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کی سزا درست قرار دیدی، عدالت نے ورثا کی جانب سے عدم پیروی پر اپیل خارج کردی۔
سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہیں۔
وکیل حامد خان نے کہا کہ پرویز مشرف نے سزا کیخلاف اپیل دائر کررکھی ہے جو کرمنل اپیل ہے،ہماری درخواست لاہور ہائیکورٹ کے سزا کالعدم کرنے کیخلاف ہے جو آئینی معاملہ ہ ے،دونوں اپیلوں کو الگ الگ کرکے سنا جائے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پہلے پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کو سن لیتےہیں،وفاقی حکومت نے پرویز مشرف کی سزا کیخلاف اپیل کی مخالفت کردی،چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ پرویز مشرف کی اپیل کی مخالفت کررہے ہیں یا حمایت،ایڈیشنل اٹارنی عامر رحمان نے جواب دیا کہ پرویز مشرف کی اپیل کی مخالفت کررہے ہیں۔
سابق صدرپرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف کے اہلخانہ سے کوئی ہدایات نہیں،اہلخانہ کو کیس بارے علم ہے،نومبر سے ابھی تک 10سے زائد مرتبہ رابطہ کیا ہے،کیس بارے حق میں یا خلاف کوئی ہدایات نہیں دی گئیں،میں پرویز مشرف کے اہلخانہ کی نمائندگی نہیں کررہا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ سپریم کورٹ نے براہ راست بھی ان کو نوٹسز جاری کئے تھے،سلمان صفدر نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ان کو اخبار اشتہار کے ذریعے نوٹس کیا تھا،میں دو صورتوں میں عدالتی معاونت کر سکتا ہوں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ آپ صرف قانونی صورتحال پر ہی عدالت کی معاونت کرسکتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ مفروضوں کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں،ورثا کے حق کیلئے کوئی دروازہ بند نہیں کرنا چاہتے، عدالت 561اے کا سہارا کیسے لے سکتی ہے؟وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ پرویز مشرف کے ورثا پاکستان میں مقیم نہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ کے لاہور ہائیکورٹ میں کیا تحفظات ہیں؟سلمان صفدر نے کہاکہ اس بارے میں آپ کےچیمبر میں کچھ گزارشات ضرور کروں گا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم کسی کو چیمبر نہیں بلاتے۔
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،سپریم کورٹ نےدرخواست پر فیصلہ سنانے کا عندیہ دیدیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم شاید آج ہی اس کیس کافیصلہ سنا دیں۔
سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا،سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے،سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کی سزا درست قرار دیدی، عدالت نے ورثا کی جانب سے عدم پیروی پر اپیل خارج کردی۔