اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آ ئے، اسلام آباد میں شدید زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، سوات، چنیوٹ، لاہور، پشاور، خوشاب اور سرگودھا میں محسوس کئے گئے۔ابھی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

کوہاٹ، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، دیامر، پارا چنار، منڈی بہاءالدین، بھکر، نوشہرہ، مظفرآباد، وادی نیلم آزاد کشمیر اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن اور گہرائی 213 کلومیٹر تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button