پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بلے کا نشان نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں مختلف انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں جس پر پارٹی نے ووٹرز تک امیدواروں کی تفصیلات پہنچانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی ویب سائٹ پر پورٹل بنا دیا گیا جہاں تمام امیدواروں کی حلقوں کے لحاظ سے تفصیلات اپلوڈ کردی گئی ہیں۔
کارکنان کسی بھی حلقے سے پارٹی امیدوار کی تفصیلات چیک کر سکیں گے۔ پورٹل بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 234 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔
این اے 52راولپنڈی سے طارق عزیز بھٹی ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا،این اے 53راولپنڈی سے کرنل (ر) اجمل صابر پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔
این اے 54سے ملک تیمور مسعود ، 55سے راجہ بشارت امیدوارہونگے،این اے 56سے شہریار ریاض الیکشن لڑیں گے۔این اے 57راولپنڈی سے سیمابیہ طاہر امیدوار ہوں گی،این اے 46 اسلام آباد سے عامر مغل امیدوار ہوں گے۔
این اے 47 سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ کو ٹکٹ دیا گیا،این اے 48 اسلام آباد سے علی بخاری امیدوار ہوں گے۔این اے 49 اٹک سے میجر (ر) طاہر صادق امیدوار ہونگے،این اے 50اٹک سے ایمان طاہر کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔
این اے 51مری سے میجر (ر) لطاسب ستی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملا،این اے 44ڈی آئی خان سے علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
این اے 10بونیرسے بیرسٹر گوہر علی خان ،این اے 71سیالکوٹ سے ریحانہ امتیاز ڈار کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔پارٹی ٹکٹوں کی فہرست پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے دستخط سے جاری کی گئی۔