فیصل آباد(اے ون نیوز)تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کو نامعلوم افراد گھسٹتے ہوئے گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کوفیصل آباد کچہری سے گرفتارکر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کو کچہری سے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گھیر لیا اور ساتھ چلنے کیلئے کہا تاہم مزاحمت کرنے پر انہیں زبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔
واضح رہے کہ خیال احمد کاسترو پی پی 118 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں اور 9 مئی کے درج مقدمات میں مطلوب تھے۔