اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سائفر کیس میں سابق سیکرٹری خارجہ کا بیان قلمبند،شاہ محمود قریشی نے کس بات پر اعتراض کیا؟جانیں

راولپنڈی(اے ون نیوز)سائفر کیس میں سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا بیان قلمبند، سابق سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ ستمبر 2022 کو میری ریٹائرمنٹ ہوئی،ریٹائرمنٹ تک سائفر کی کاپی وزارتِ خارجہ کو واپس نہیں ملی تھی۔

سہیل محمود کے بیان کے دوران پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی مداخلت پر شاہ محمود کا اعتراض
شاہ محمود قریشی نے کہاسامنے لکھا ہوا بیان ان کے سامنے ہے ،گواہ کومعلوم ہے کہ کیا بیان دینا ہے،سابق سیکرٹری خارجہ دیانتدار آدمی ہیں، ان کا احترام کرتا ہوں۔

میں جانتا ہوں آپ کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،شاہ محمود قریشی کا پراسیکیوٹر سے مکالمہ
شاہ محمود قریشی نے کہا اگر آپ نے ایسا ہی کرنا ہے تو لکھا ہوا فیصلہ لے آئیں اور سنا دیں ،پراسیکیوشن کو گواہ کے بیان کے دوران بولنے کا کوئی حق نہیں ، پراسیکیوٹر گواہ کو لقمے دینے سے گریز کریں۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کیا میں نے کوئی گمراہ کن سوال کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے جواب دیاپراسیکیوشن متوازن انداز سے چل رہی ہوتی تو کیا 2 بار ہائیکورٹ کاروائی کالعدم قرار دیتی؟۔

شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر عدالت نے پراسیکیوٹر کو مداخلت سے روک دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button