لاہور ، کراچی ، پشاور ،ملتان( اے ون ٹی وی،رپورٹرز )عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی میں جاتلی کے علاقے میں پولیس نے کریک ڈاو¿ن کرکے دس کارکنوں کو تحویل میں لے لیا۔تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی کال کے بعد گزشتہ روز ملک بھر بالخصوص لاہور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالنے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس نے کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے ریلیوں میں شرکت کرنے والے سابق گورنر پنجاب میاں اظہر سمیت سیکروںکارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کی کال کے بعد گزشتہ روز لاہور کے علاقے علامہ اقبال روڈ این اے 119میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار میاں شہزاد فاروق کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں مردوں ، عورتوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی لیکن کارکنوں کی تعداد زیادہ ہونے پر راستے سے ہٹ گئی۔ علامہ اقبال روڈ بانی چیرمین کے نعروں سے گونج اٹھا۔ یاد رہے کہ حماد اظہر کے والد میاں اظہر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں اور گزشتہ روز وہ ایک ریلی کی قیادت کررہے تھے ریلی میں شرکت کرنے والے دیگر سیکڑوں کارکنوں کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ لبرٹی چوک کی جانب بڑھ رہے تھے پولیس کی نفری نے ایک دم سے ریلی کا گھیراو¿ کیا اور گرفتاریاں شروع کردیں ۔پی پی 174لاہور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری اصغر گجر کے چھوٹے بھائی چوہدری اکبر گجر سابقہ ناظم کو شفیق آباد پولیس نے 10ساتھیوں سمیت کریم پارک سے گرفتار کر لیا ہے ۔
گرفتار تمام افراد کو نامعولوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ورثاءکے مطابق بتایا نہیں جارہا کہ کہاں لے کر گئے ہیں راولپنڈی میں این اے 56 میں ریلی نکالی گئی جو ڈھوک رتہ سے ہوتی ہوئی ریلی سید پور روڈ پر اختتا م پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے ایک ریاست دو دستور نامنظور کے نعرے لگائے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پرچم اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔پشاور میں بھی ریلی نکالی گئی تاہم پولیس نے ریلی کو رنگ روڈ پر روک دیا۔ اس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے کئی پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی کے لئے این او سی نہیں لیا جس کے بغیر جو بھی روڈ پر آئے گا گرفتار کیا جائے گا۔کراچی میں تحریک انصاف نے کلفٹن میں ریلی نکالی جہاں پولیس نے 50 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
لاہور میں علامہ اقبال روڈ بانی چیرمین کے نعروں سے گونج اٹھا۔ این اے 119میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار میاں شہزاد فاروق کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں مردوں ، عورتوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی لیکن کارکنوں کی تعداد زیادہ ہونے پر راستے سے ہٹ گئی۔سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق میاں اظہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد ہیں۔ وہ این اے 129 کی انتخابی مہم میں مصروف تھے جس کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔حماد اظہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ والد میاں اظہر کو انتخابی ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر یہ کارروائی کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ۔ اس حوالے سے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار رات گئے سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے گھروں کے باہر موجود رہے۔دریں اثناپولیس نے ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔عمران خان کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی ریلیاں نکالنے کے احکامات جاری کرنے کے بعد تحریک انصاف کے امیدواروں نے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ پولیس نے ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اس حوالے سے جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ پولیس نے میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔
کراچی میں پاکستان تحریک انصافکی ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوگیا، پتھراو¿ سے جیونیوز کے کیمرہ مین الطاف حسین بھی زخمی ہوگئے۔تین تلوار پر تقریر کے دوران پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپ ہوئی، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔پتھراو¿ سے ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جیو نیوز کے کیمرہ مین الطاف حسین بھی زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض نیازی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے لاٹھی چارج اور شینلگ کرکے ریلی میں شرکت کے لیے آنے والے کارکنوں کو منتشر کردیا جب کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔اس دوران ٹریفک بھی معطل رہی جو کہ کچھ دیر بعد بحال ہوگئی۔ لاہور کے حلقہ این اے130میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار چودھری اصغر کے بھائی چودھری اکبر کو بھی گرفتار کر لیا گیاوزیر آباد کے حلقے پی پی 35 سے آزاد امیدوار چوہدری محمد یوسف کو گرفتار کر لیا گیا اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ چوہدری محمد یوسف 9 مئی سمیت مختلف واقعات میں مطلوب ہیں، وہ 9 مئی کے بعد سے روپوش تھے۔
محمد یوسف کے اہلِ خانہ کے مطابق پولیس نے رات گئے چوہدری محمد یوسف کو ڈی سی کالونی گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔واضح رہے کہ چوہدری محمد یوسف پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں۔سرگودھا میں گرفتاریوں کےلئے چھاپوں میں امیدوار قومی اسمبلی این اے 84شفقت عباس اعوان اور امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 72سے چوہدری ناصر علی وڑائچ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 84شفقت عباس اعوان کو شہر آتے ہوئے اور تحریک انصاف کے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 72چوہدری ناصر علی وڑائچ کو ان کی رہائشگاہ بھلوال سے گرفتار کیا گیا جبکہ ضلع بھر میں سرگرم رہنماﺅں کی تلاش میں سرگودھا ڈویژن بھر میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا۔