اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بندھے ہاتھوں سے ہی ایک جلسہ کرنے دیں،سمجھ آجائے گی،عمران خان کا دبنگ اعلان

اسلام آباد(اے ون نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 15، 16 اور 17 کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، اتنا کچھ ہونے کے باوجود ہمارے کارکنان نکلے ہیں اس پر مبارکباد دیتا ہوں،امیدواروں کو پولیس نے اٹھا لیا اور سپریم کورٹ کہتی ہے کہ ثبوت دیں، ہماری پارٹی کو اٹھنے نہیں دیا جارہا، سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے۔

عمران خان نے کہا سپریم کورٹ کا سپریم ٹیسٹ ہے، فینڈمینٹل رائٹس کا تحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، کل جو ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا گیا اس کی ذمہ داری چیف جسٹس پر عائد ہوتی ہے، صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان میں معیشت ڈوب جائے گی۔

مجھے بندھے ہوئے ہاتھوں سے صرف ایک جلسہ کرنے دیں ملکی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا، مجھے الیکشن سے پہلے صرف پریڈ گراونڈ میں جلسے کرنے دیں ان کو سمجھ آ جائے گی، ریڈ لائن کا حق صرف عوام کا حق ہے،نواز شریف اب بھی منتیں کر رہا ہے،پاکستان کے اندر الیکشن ڈس کریڈٹ کر دیا گیا ہے،پی ٹی آئی کو کوئی نہیں روک سکتا، ہمارا نشان بدلا ہے ایمان نہیں،بندھے ہاتھوں سے ہی ایک جلسہ کرنے دیں،سمجھ آجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button