نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ منتخب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاو ر کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین کے امیدوار مصطفیٰ رمدے نے اپنا ووٹ بھی محسن نقوی کے حق میں دیتے ہوئے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ۔ ان کے دستبردار ہونے کے بعد محسن نقوی بلا مقابلہ 3 سال کیلئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب ہو گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے اجلاس کے دوران اپنی دور میں کرکٹ کی بحالی کیلئے کیئے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور اچانک استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ جس کے بعد پیٹرن انچیف نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے محسن نقوی کو بورڈ آف گورنرز میں نامزد کیا گیا ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کی اپنی مدت پوری کر چکی تھی اور اسے توسیع دی گئی تھی لیکن توسیع کی معیاد ختم ہونے پر چیئرمین پی سی بی کے الیکشن ناگزیر ہو گئے تھے جس پر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی جانب سے معاملہ پیچیدہ ہونے پر وزارت قانون سے بھی مدد طلب کی گئی۔