بارسلونا(رضوان کاظمی)تین شعبان جشنِ ظہور و آمد آقاو مولا کریم ابنِ کریم شہنشاہِ کربلا جگر گوشہِ مولا علی و بی بی بتول بادشاہ رہبر ہادی امام حسین علیہ السلام چار شعبان مولا غازی عباس علمدار کا جشن جوش و جزبہ عقیدت و احترام سے منایا گیا ،انٹرنیشنل زاکر اہلبیت علامہ آصف رضا علوی کی خصوصی آمد مومنین سے خطاب فرمایا۔
دنیا بھر کی طرح یونان میں بھی ماہ شعبان کی آمد کے ساتھ حضرت زینب سلام اللہ علیہ ، حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت مولا عباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں یورپ کے قدیمی امام بارگاہ (عزاخانہ گلزار زینب ) میں تین روزہ جشن پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں دارالحکومت ایتھنز اور اِسکے گرِد و نواح میں رہنے والے محبان اہل بیت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ماہِ شعبان کے بابرکت اور پر مسرت ایام کا جشن منا نے کیلئے عالمی شہرت یافتہ مبلغ اسلام علامہ آصف رضا علوی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھاجنہوں نے تین روزہ محافل جشن کے دوران اپنے مخصوص انداز میں خطابات فرماتے ہوئے خانوادہ رسول کے فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی اور ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان برگزیدہ شخصیات نے حق و انسانیت اور پرچم اسلام کی سربلندی کیلئے تاریخ بشریت میں سب سے بڑے اور صبر آزما کردارو عمل کا مظاہرہ کیا۔علاوہ ازیںمقامی ذاکرین و منقبت خوانوں نے بھی معصومین کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور وسیع تر لنگر خوانی کا اہتمام بھی کیا جس میں مومنین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔