اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل، نیا فیچر متعارف

سیلیکون ویلی(اے ون نیوز) معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوگئی ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ آئے روز صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے۔اب واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو انہیں چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔اس نئے فیچر کو چیٹ فلٹرز کا نام دیا گیا ہے ، اس پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا تاہم اب اسے متعارف کرادیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر کے بعد صارفین کو واٹس ایپ میں آل، ان ریڈ اور گروپس کے نام سے 3 چیٹ فلٹرز دستیاب ہونگے۔اگر کوئی صارف آل پر کلک کرے گا تو اسے تمام چیٹس ہوم فیڈ پر نظر آئیں گی۔اسی طرح ان ریڈ کو سلیکٹ کرنے سے صرف وہ چیٹس نظر آئیں گی جن کو آپ نے پڑھا نہیں ہوگا جبکہ گروپ فلٹر پر کلک کرکے گروپ چیٹس کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں واٹس ایپ میں مزید فلٹرز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق دیگر فیچر جیسے کانٹیکٹس اور فیورٹس پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔واٹس ایپ نے بتایا ہے کہ چیٹ فلٹرز کا فیچر 16 اپریل سے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے اور آنےوالے ہفتوں میں تمام افراد کو دستیاب ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button