تازہ ترینکینیڈا

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اہل خانہ کے ہمراہ تعطیلات پر جمیکا روانہ

کینیڈا(اے ون نیوز)وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اہل خانہ کے ہمراہ تعطیلات پر جمیکا روانہ،وزیر اعظم تعطیلات کے دوران اپنے عملے سے رابطے میں رہیں گے،جسٹن ٹروڈو کو روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دی جاتی رہے گی

ٹروڈو اپنے اس نجی دورہ کے لئے سرکاری رائل کینیڈین طیارے کا استعمال کریں گے،ان کے دفتر کے مطابق سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر سرکاری طیارہ استعمال کیا جا رہا ہے،اس سے قبل ۲۰۱۹ میں ان کے سرکاری طیارے کے استعمال پر ستاون ہزار ڈالر خرچ ہوئے تھے،طیارے کے عملےکے دیگر اخراجات بھی سرکاری خزانے سے ادا کئے گئے تھے،پی ایم آفس کے مطابق اس سلسلے میں متعلقہ اخلاقیات کی اتھارٹی کو مطلع کر دیا گیا ہے،وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اس نجی دورہ کا بوجھ ٹیکس ادا کرنے والی عوام کو اٹھانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button