پاکستان کرکٹ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
ی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔سیریز کا آغاز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ہوگا، پہلا ٹی ٹوئنٹی 10 دسمبر کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم رواں سال آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ کا دورہ بھی کرے گی۔
ٹی ٹوئنٹی میچز 10 سے 14 دسمبر تک ڈربن، سنچورین اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل 17 سے 22 دسمبر تک پارل، کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں ہوں گے۔2 ٹیسٹ میچز، جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 کا حصہ ہیں، 26 سے 30 دسمبر کو سنچورین میں اور 3 سے 7 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں شیڈول ہیں۔قومی ٹیم 2 دسمبر کو ڈربن کے لیے روانہ ہوگی۔
8 اکتوبر کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جانے سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش کی دو ٹیسٹ اور انگلینڈ تین ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ اس مصروف شیڈول کے تحت وہ اگست 2024 سے جنوری 2025 تک کم از کم 7 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 6 ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔