اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور،پولیس نہتے وکلا پرٹوٹ پڑی،لاٹھی چارج،کئی گرفتار،مال روڈ میدان جنگ بن گیا

لاہور (اے ون نیوز)لاہور میں پولیس نہتے وکلا پر ٹوٹ پڑی،لاٹھی چارج،کئی گرفتار،مال روڈ میدان جنگ بن گیا

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاءکی احتجاجی ریلی پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔

سول عدالتوں کی ماڈل ٹاو¿ن کچہری منتقلی اور وکلاءکیخلاف مقدمات کے معاملے پر وکلاءنے ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی، احتجاجی مظاہرین جی پی او چوک پہنچے تو پولیس نے دھاوا بول دیا۔

جی پی او چوک پر پولیس اور احتجاجی وکلاءکے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل برسائے، پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

پولیس نے مظاہرے میں شریک وکلاءکو گرفتار بھی کیا، وکلاءنے جی پی او چوک اور ہائیکورٹ کے باہر لگے بیریئرز کو ہٹا دیا، وکلاءکی جانب سے پولیس پر پتھراو¿ بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں ایس پی ماڈل ٹاو¿ن زخمی ہو گئے۔

پولیس کی اضافی نفری بھی صورتحال کو قابو کرنے اور وکلا کو منتشر کرنے کے لیے طلب کرلی گئی ہے، اینٹی رائٹس فورس کے دستوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

وکلاءمظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کررہ گیا جبکہ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباو ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے کہا ہے کہ وکلاءکے پتھراو¿ کے بعد پولیس نے شیلنگ کی، وکلاءکو پ±رامن ریلی نکالنے کی اجازت ہے، وکلاءنے پولیس پر تشدد کیا، وکلاءنے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی، قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button