اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایوب خان کی لاش کو بھی پھانسی دی جائے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 لگا کر فیلڈ مارشل ایوب خان کی لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی دی جائے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تقریر کے جواب میں خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب نے آرٹیکل چھ کا بڑا ذکر کیا ہے، آئین توڑنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، جس کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حلف کی بات کی گئی تو سب سے پہلے اس کی خلاف ورزی ایوب خان نے کی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹا، شاخسانے اور افراتفری کی جڑ ایوب خان ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی تو ابتدا ہوئی ہے ،ابھی تو پوری رات باقی ہے، آغاز پر ہی اپوزیشن کو مرچیں لگ رہی ہیں، ایوب خان نے قرآن اور سبز ہلالی پرچم پر حلف لیا اور خلاف ورزیاں کیں اور ملک میں پہلا مارشل لا لگایا۔

خواجہ آصف کے ریمارکس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button