اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کو جیل میں سہولتیں،پنجاب حکومت نے اعلان کر دیا

لاہور(اے ون نیوز) عمران خان کو جیل میں فراہم غیرمعمولی سہولیات پر دیگر قیدیوں نے آئی جی جیل کو خط لکھ دیا،قیدیوں نے انہی سہولیات کے مطالبے کیلئے درخواست دیدی۔

اے ون ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں بھی بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں حاصل مراعات جیسی سہولیات فراہم کی جائیں،جیل قوانین کے مطابق اعلیٰ درجے کے قیدیوں کو ایک ہفتے میں 2ملاقاتوں کی اجازت ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حکم کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کی سہولت دی۔

عمران خان کو ایک دن میں 6سے زائد ملاقاتیں کرنے کی اجازت دی گئی ہے،خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ایکسائز کرنے کیلئے مخصوص سائیکل بھی فراہم کی گئی ہے،بانی پی ٹی آئی کو سائیکل کی فراہمی جیل قوانین کے عین برعکس ہے۔

بانی پی ٹی آئی کومراعات کی فراہمی قیدیوں کیساتھ امتیازی سلوک کی واضح مثال ہے،بانی پی ٹی آئی کو آن لائن میٹنگ کی بھی سہولت حاصل ہے جو کہ جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button