ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے 25جون کو اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،جج افضل مجوکا نے کہاکہ میں نے تفصیلی فیصلہ لکھ دیا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مستردکردی گئیں۔جج افضل مجوکا نے کہاکہ دونوں درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا برقرار رکھی گئی ہے۔
جج افضل مجوکا نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ مجرمان دفعہ 426کے تحت قابل ضمانت جرم میں ضمانت کے دعویدار نہیں ہو سکتے،قانون کے تحت خاتون مجرم بھی ضمانت کی دعویدار نہیں ہو سکتی،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکاکا تفصیلی فیصلہ 10صفحات پرمشتمل ہے۔
یاد رہے کہ 3فروری کو عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سات سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔