کراچی(اے ون نیوز)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دوبارہ دانتوں کے علاج کی پریکٹس شروع کر دی۔
ایکس پر ایک بیان میں ڈاکٹر عارف علوی کے بیٹے نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد نے دوبارہ پریکٹس شروع کر دی ہے،ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق صدر ایک خاتون کا دانت چیک کر رہے ہیں۔