اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں، تفصیلات جانیں

اسلام آباد(اے ون نیوز) سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کتنی نشستیں کم ہو ئی، تفصیلات سامنے آگئیں۔

اے ون ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی خواتین کی قومی اسمبلی میں 14جبکہ ایک اقلیتی نشست کم ہوئی، اسی طرح پیپلزپارٹی کی خواتین کی 4اور ایک اقلیتی نشست کم ہو گئی۔

ادھر سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی خواتین کی ایک نشست ، سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی بھی خواتین کی ایک نشست کم ہوگئی، جبکہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)کی 22نشستیں کم ہو گئیں،پنجاب میں پیپلزپارٹی اور آئی پی پی کی ایک ، ایک نشست کم ہو ئی،پنجاب اسمبلی میں (ن)لیگ کی 2اقلیتی نشستیں کم ہو گئیں،پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی ایک اقلیتی نشست کم ہو گئی۔

اے ون ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر 22ارکان فارغ ہو گئے،قومی اسمبلی میں 19خواتین اور 3اقلیتی ارکان فارغ ہوئے، اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر 25ارکان فارغ ہوئے،خیبرپختونخوا اسمبلی سے اضافی نشستوں پر 21خواتین اور 4اقلیتی ارکان فارغ ہوئے۔

پنجاب اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر 27ارکان فارغ ہو گئے،پنجاب اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر 24خواتین اور 3اقلیتی ارکان فارغ ہوئے،سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر 3ارکان بھی فارغ ہوئے،سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر 2خواتین اور ایک اقلیتی رکن فارغ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button