اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں 200پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

کوئٹہ(اے ون نیوز)بلوچستان پولیس کے 200 سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

 آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اہلکاروں کو لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری پر برطرف کیاگیا۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والوں میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف پولیس اہلکاروں کا تعلق لورالائی، سبی، قلات، ژوب، نصیرآباد مکران اور کوئٹہ سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button