تازہ ترینشوبز

اداکار طارق ٹیڈی کی حالت تشویشناک،علاج کے لئے پیسے بھی ختم

لاہور (اے ون نیوز) ہسپتال میں زیر علاج معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی طبعیت مزید خراب ہوگئی جس کے بعد اداکار کی صحت یابی کے لئے دعاﺅں کی اپیل کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی ٹیڈی نجی ہسپتال میں10 روز سے زیر علاج ہیں، اب ڈاکٹرز نے انہیں پی کے ایل آئی جانے کا کہہ دیا ہے لیکن ان کے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ ہسپتال کا بقیہ بل ادا کر سکیں۔ اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت پی کے ایل آئی میں طارق ٹیڈی کا علاج کروائے۔

واضح رہے کہ لاہور الفلاح تھیٹر میں رات گئے ڈراما پرفارم کرتے ہوئے طارق ٹیڈی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت کو دیکھتے ہوئے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button