
جدہ(اے ون نیوز)سعودی عرب کی وزارتِ توانائی اور سرکاری خبر رساں ادارے ’سعودی پریس ایجنسی‘ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں واقع آرامکو کے شیبہ آئل فیلڈ کی ایک تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون کو فضائی دفاعی نظام نے روک کر فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
سعودی وزارتِ توانائی نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں آئل فیلڈ میں کام کرنے والے ایک ٹھیکیدار کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ گاڑی تنصیب کی حدود سے باہر تھی اور واقعے سے تیل کی پیداوار یا دیگر آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔
سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق اس واقعے میں دو غیر مُلکی ہلاک ہوئے جن میں ایک فلپائنی اور ایک نیپالی شہری شامل ہیں، جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ایک پاکستانی اور ایک انڈین شہری شامل ہیں۔




