
ملتان(اے ون نیوز)ملتان میں معصوم بچے کو گاڑی کے نیچے کچلنے والا ملزم سی سی ڈی بہاولپور کے ساتھ پولیس مقابلے میں انجام کو پہنچا۔
ملزم نے گزشتہ روز ملتان میں ایک معصوم یتیم بچے وسیم عباس کو اپنی گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کر دیا تھا۔
سی سی ڈی کے مطابق ملزم توقیر گزشتہ رات سی سی ڈی ملتان کی حراست سے فرار ہو گیا تھا۔
سی سی ڈی بہاولپور نے آج صبح بہاولپور میں موٹر سائیکل پر سوار دوکس مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی۔
موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد نے رکنے کی بجائے سی سی ڈی ٹیم پر براہِ راست فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک موٹر سائیکل سوار مشکوک شخص ہلاک ہو گیا۔
بعد ازاں جس کی شناخت توقیر نذیر کے نام سے ہوئی۔




