
لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں آوارہ کتے نے میو ہسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔
اے ون ٹی وی کے مطابق ترجمان میو ہسپتال کا کہنا ہے کہ کشمیربلاک اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میوہسپتال کے ڈاکٹرنعمان کو زخمی کیا۔
آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹرنعمان کی ٹانگ پر 2 زخم آئے، ڈاکٹر نعمان کو ریبیز سے بچاؤ کیلئے فوری طورپر امیونوگلوبلن اور ویکسین لگا دی گئی ہے۔
متاثرہ ڈاکٹر نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کے حملوں کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں





One Comment