اہم خبریںپکوانتازہ ترین

چاکلیٹ بسکٹ کیک گھر پر بنائیں

لندن(اے ون نیوز)چاکلیٹ بسکٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

چاکلیٹ سیرپ کے لئے:
کوکو پاؤڈر آدھا کپ، چینی ایک کپ، پانی ۲؍ کپ، ونیلا ایسنس چند قطرے یا حسب ِ پسند، نمک ایک چھوٹا چمچہ،سادہ بسکٹ ۳؍ کپ۔ چاکلیٹ گیناش کے لئے:

ڈارک چاکلیٹ ایک کپ، ملک پیک ڈیری کریم ایک پیک۔

اسیمبلنگ کے لئے:
چاکلیٹ بسکٹ کرسٹ، چاکلیٹ گیناش، چاکلیٹ فراسٹنگ اور چاکلیٹ چپس حسب ضرورت۔ بنانے کا طریقہ:
چاکلیٹ سیرپ بنانے کیلئے ایک فرائنگ پین میں کوکو پاؤڈر، چینی، پانی، نمک اور ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اسے ۲؍ سے ۳؍ منٹ تک پکائیں پھر مکھن ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

اب اسے کمرے کے درجۂ حرارت پر ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر بسکٹ کو بڑے ٹکڑوں میں توڑ لیں، بسکٹ کو تیار کئے چاکلیٹ سیرپ کو بسکٹ میں مکس کریں اور کیک مولڈ میں سیٹ کریں پھر اسے ۳؍ سے ۴؍ گھنٹے کیلئے فریج میں رکھیں۔

چاکلیٹ گیناش بنانے کیلئے ڈارک چاکلیٹ کو ملک پیک ڈیری کریم کے ساتھ پگھلا کر ایک منٹ کے لئے مائیکرو ویو میں رکھیں پھر اسے اچھی طرح مکس کریں جب تک کہ چاکلیٹ کریم میں اچھے سے پگھل نہ جائے۔

اب کیک کو گیناش کے ساتھ لیئر کریں اور اسے ایک سے ۲؍ گھنٹے کیلئے فریج میں رکھیں۔ اسیمبلنگ کیلئے اب تیار کیا ہوا کیک لیں اور کیک کے اطراف میں چاکلیٹ چپس ڈال دیں، پھر کیک کو چاکلیٹ فراسٹنگ سے سجائیں، کیک تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button