
ماسکو(اے ون نیوز)روس نے یوکرین کے وسطی صنعتی شہر کریوی ریح پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات سالہ بچے اور ایک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 60 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی حملے کے دوران میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس سے شہر میں جانی نقصان ہوا۔
امریکی، چینی اور روسی صدور کی ملاقات کے چند گھنٹوں بعد روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، متعدد افراد ہلاک
دوسری جانب روسی میزائل پولینڈ کی حدود میں بھی گرے، جبکہ ایک مشتبہ جیٹ انجن والا ڈرون بھی پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو نے پولینڈ میں روسی میزائل گرنے کے واقعے کو فضائی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ میں روسی میزائل گرنے کے واقعے کو دانستہ حملہ قرار دینے کے بجائے غلطی قرار دیدیا جبکہ پولینڈ کے وزیراعظم پولینڈ ڈونلڈٹسک نے روسی حملے کو دانستہ اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔
سیکرٹری جنرل نیٹو مارک روٹے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیٹو پولینڈ کی سرزمین کے ہر انچ کا دفاع کرے گا، 23 نومبر کو اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اتحادی ممالک دفاعی انتظامات کا جائزہ لیں گے




