اہم خبریںتازہ تریندنیا

حوثیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری پر حملہ کر دیا

ریاض(اے ون نیوز)یمنی گروپ حوثیوں کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گروپ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد ائیرپورٹ اور رابغ میں آرامکو کی ریفائنری کو نشانہ بنایا۔

حوثی فوجی ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے ابہا ائیرپورٹ، خمیس مشیط ائیربیس اور نجران و جازان صوبوں میں بھی مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے ان دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل یا تصدیق سامنے نہیں آئی اس لیے حملوں کی نوعیت اور نقصانات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

دوسری طرف سعودی عرب نے غیر متوقع طور پر نومبر میں ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے جس کے بعد ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

اس کے برعکس شمال مغربی یورپ اور بحیرہ روم کے خطے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعوی تیل کمپنی آرامکو نے نومبر کے لیے ایشیا کو فراہم کیے جانے والے ‘عرب لائٹ’ خام تیل کی سرکاری قیمتِ فروخت عمان اور دبئی کی اوسط قیمتوں سے 5 ڈالر فی بیرل کم مقرر کی ہے جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3 ڈالر کم ہے۔

اس کے علاوہ آرامکو نے ایشیا کو فروخت کیے جانے والے خام تیل کے دیگر گریڈز یعنی ‘عرب میڈیم’ اور ‘عرب ہیوی’ کی نومبر کی سرکاری قیمتوں میں بھی 5 ڈالر فی بیرل کی کمی کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button