اہم خبریںتازہ ترینکھیل

کرسٹیانو رونالڈو کے چینی مداحوں نے ’’سی آر 7 میوزیم‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

بیجنگ(اے ون ںیوز)عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے چینی مداحوں نے ان سے والہانہ محبت اور عقیدت کا منفرد اظہار کرتے ہوئے شنگھائی میں ان کا 7 میٹر بلند مجسمہ نصب کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی شہر میں ’’سی آر 7 میوزیم‘‘ کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا گیا ہے۔

شنگھائی کے اس میوزیم کے باہر نصب کیے گئے مجسمے میں رونالڈو کو پرتگال کی مشہور نمبر 7 جرسی پہنے ان کے مخصوص اور مقبول ترین ’’سیوو‘‘ (Siuuu) جشن منانے کے انداز میں دکھایا گیا ہے۔

مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں فٹ بال شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور رونالڈو کے منفرد انداز میں نعرے لگا کر خوشی کا اظہار کیا اگرچہ رونالڈو خود اس تقریب میں شریک نہیں ہو سکے، تاہم ان کی نمائندگی ان کے بڑے بھائی ہیوگو ایویرو اور قریبی دوست میگوئل پائیکساو نے کی۔

اس موقع پر تقریباً 3 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ‘سی آر 7 میوزیم’ بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، میوزیم کو 10 خصوصی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں رونالڈو کے شاندار فٹبال کیریئر سے جڑی 40 سے زائد نایاب و یادگار اشیا، جرسیز، فٹبال شوز اور جیتی گئی ٹرافیاں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔

شائقین کی خصوصی دلچسپی کے لیے میوزیم میں پرتگال کے جزیرے مڈیرا میں واقع رونالڈو کے بچپن کے بیڈ روم کی ہو بہو نقل بھی تیار کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شنگھائی میں نصب کیا گیا یہ مجسمہ دسمبر 2026 کے اختتام تک عوامی نمائش کے لیے موجود رہے گا، جبکہ سی آر 7 میوزیم آئندہ ایک سال تک شائقین کے لیے کھلا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button