اہم خبریںپنجابتازہ ترین

پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں بسنت منانےکا فیصلہ

لاہور(اے ون نیوز) پنجاب حکومت نے آئندہ برس صوبے بھر میں بسنت منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے پنجاب بھر میں منظم انداز میں بسنت منائی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مخصوص مقامات پر پتنگ سازی کی اجازت دینےکے لیے انتظامی پلان تیار کرلیا گیا ہے، پتنگوں اور ڈور کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنےکے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بسنت تہوار کے انعقادکے لیے پنجاب حکومت قانون سازی کرے گی جب کہ پتنگ بازی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات اور ضوابط قانون کاحصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بسنت تہوارکے لیے نامزد مقامات اور قواعدوضوابط کا اعلان جلد متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button