اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید سے ملاقات کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (اے ون نیوز) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل (ر)فیض حمید سے ملاقات کا اعتراف کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میرے حوالے سے جو بھی باتیں ہو رہی ہیں وہ ’بالکل بکواس ہیں‘۔ میرا نو مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں بنتا،اینکر پرسن نے جب ان سے فیض حمید کے ساتھ تعلق کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید ان کی بہت عزت کیا کرتے تھے، وہ تابعدار رہے ہیں،صحافی نے سوال کیا کہ کیا ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا فیض حمید سے کوئی رابطہ رہا؟ اس سوال پر ثاقب نثار نے کہا کہ جب وہ 2022 میں گرمیوں کی چھٹیوں میں سوات اپنی فیملی کے ساتھ گھومنے گئے تھے تب فیض حمید نے ان کا کال کرکے کہا تھا کہ آپ ہمارے علاقے میں آئے ہوئے ہیں تو ہمارے ساتھ پشاور یں کھانا کھائیں، جس کے بعد وہ اپنے پورے خاندان سمیت سوات سے واپسی پر پشاور گئے جہاں فیض حمید نے انہیں کھانے پر مدعو کیا تھا،اپنی وطن واپسی سے متعلق ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ وہ چھ یا سات ستمبر کو واپس آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button