اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں تاریخ رقم کر ڈالی

راولپنڈی (اے ون نیوز) بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 146 رنز ہی بنا سکی اور بنگلا دیش کو جیت کیلئے 30 رنز کا ہد ف دیا ،جسے مہمان ٹیم نے بآسانی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا،بنگلا دیش کی جانب سے ذاکر حسن نے 15 جبکہ شادمان اسلام نے 9 رنز سکور کیے، پاکستان کی جانب سے کوئی بھی باولر وکٹ نہ لے سکا۔

قبل ازیں میچ کے پانچویں روز پاکستان نے کھیل کا آغاز 23 رنز اور ایک وکٹ کے نقصان پر کیا، کپتان شان مسعود زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور حسن محمود کی گیند پر 37 گیندوں پر 14 رنز بنا کر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے،کپتان کے بعد تیسرے نمبر پرآنے والے بلے باز بابراعظم بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، سابق کپتان 22 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے جبکہ سعود شکیل کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کا پانچواں نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا، اوپنر بلے باز 86 گیندوں پر 37 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر شادمان اسلام کو کیچ دے بیٹھے، پاکستان کی چھٹی وکٹ 105 رنز کے مجموعے پر گری جب آغا سلمان بغیر کھاتہ کھولے چلتے بنے،نئے آنےوالے بلے باز شاہین آفریدی بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 16 گیندوں پر صرف 2 رنز بنا کر مہدی حسن مرزا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

شاہین کے بعد نسیم شاہ نے کریز سنبھالی لیکن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 3 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر مشفیق الرحیم کو کیچ دے بیٹھے جبکہ محمد علی بھی بغیر کھاتہ کھولے مہدی حسن مرزا کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو ہو گئے، یوں پوری ٹیم صرف 146 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی،مہمان ٹیم کی جانب سے مہدی حسن مرزا نے 4، شکیب الحسن نے 3 جبکہ حسن محمود، ناہید رانا اور شریف الاسلام نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button