اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

موٹر سائیکل کا لائسنس بنوانےوالوں کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

لاہور(اے ون نیوز)چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے کہاکہ موٹرسائیکل لائسنس کیلئے اب لرنرپرمٹ کے بعدانتظار نہیں کرناپڑیگا، محدودمدت کیلئے موٹرسائیکل لائسنس کیلئے42یوم کالرنرپریڈختم کیاجارہاہے،اب لرنر پرمٹ کے ساتھ ہی شہری ٹیسٹ دیکر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کاکہناتھا کہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد قیمتی وقت کو محفوظ اور قانون پسند شہری بنانا ہے،ان کاکہناتھا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے، شہری موٹرسائیکل کا لائسنس ایک، دو،پانچ سال تک کا لائسنس بنوا سکتے ہیں،شفافیت کویقینی بنانےکیلئےلائسنس سینٹرزمیں کیش ہینڈلنگ کومکمل طورپرختم کردیاگیا۔

عمارہ اطہر نے کہاکہ شہری لائسنس کے حصول کیلئے صرف شناختی کارڈکےہمراہ تشریف لائیں، ڈرائیونگ لائسنس کے تمام مراحل کی آڈیو،ویڈیو ریکارڈنگ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button