اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کے معالج کو جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے۔ انہوں نے اڈیالہ جیل کے سکیورٹی عملے کو اپنے کوائف بھی نوٹ کروائے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے بتایا گیا ہے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو طبی معائنے کی اجازت ہے، جیل حکام نے مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھاکہ کافی دیر انتظار کے بعد میں جیل سے واپس روانہ ہوا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button