اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنےکاحامی نہیں ہوں،مولانا فضل الرحمان

خان پور(اے ون نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ٹرمپ نہیں پاکستان کی عدالت کرے گی۔

خان پور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا پتا نہیں، خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنےکاحامی نہیں ہوں، پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگ سکتا، ایسے حالات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اچھا نہیں ہوا، مذمت کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ ٹرمپ نے ملک کی عدالت کرے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے، ہم کسی پارٹی پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔

فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ نجومی نہیں کہ بتادوں حکومت کتنی دیرتک چلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button