اہم خبریںتازہ تریندنیا

بشارالاسد دمشق سے فرار

دمشق (اے ون نیوز)دمشق شامی باغیوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر قبضہ کرکے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا اعلان کر دیا.

‏شامی اپوزیشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بشار الاسد ملک سے فرار ہو گئے۔ ‏ہم دمشق کو ظالم بشار الاسد سے آزاد قرار دیتے ہیں.

‏بیان میں کہا کہ وہ بدلہ نہیں لیں گے ۔‏نیا شام پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر آگے بڑھے گا جہاں انصاف کی بالادستی ہو گی اور تمام شامیوں کی عزتیں محفوظ ہوں گی۔

‏ہم تاریک ماضی کا صفحہ پلٹ کر مستقبل کے لیے نیا افق کھول رہے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی صدر بشارالاسد دمشق چھوڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے، بشارالاسد کے صدارتی محافظ بھی ان کی معمول کی رہائش گاہ پر تعینات نہیں ہیں جس کے باعث ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملتی ہے کہ بشار الاسد فرار ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شامی جنگجوؤں نے شام کے شہر حمص پر مکمل کنٹرول کا اعلان کیا ہے جبکہ سینٹرل جیل پر قبضہ کر کے 3500 قیدیوں کو بھی رہا کردیا، باغیوں نے صدربشارالاسد کے پورٹریٹ پھاڑ دیئے جبکہ بشارالاسد کے والد کا مجسمہ بھی گرا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی کردوں نے دیرالزور کا کنٹرول سنبھال کر اپنا جھنڈا لہرا دیا اور صدربشارالاسد کی فوج کو شہر چھوڑنے پر مجبور کیا، سیکڑوں فوجیوں اور سرکاری افسران نے عراق میں پناہ لے لی۔

دوسری جانب جنگجو لیڈر محمد الجولانی نے کہا ہے کہ شام میں حالیہ بغاوت کا مقصد صدر بشار الاسد کی حکومت کو گرانا ہے، شامی حکومت کا خاتمہ قریب ہے، ہتھیار پھینکنے والے سرکاری فوجیوں کو عام معافی دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button